پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی پروفیسر کی ریڈیو پرتفسیر قرآن پاک 9 سال میں مکمل

منگل 20-مارچ-2018

فلسطین کے ایک پروفیسر اورمذہبی مبلغ عبدالکریم الدھشان نے ریڈیو پر قرآن پاک کی نو سال سے جاری تفسیر مکمل کرلی۔

پروفسیر عبدالکریم الدھشان غزہ کی پٹی کی اسلامی یونیورسٹی کے زیراہتمام قرآن وسنت ریدیو کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعاون سے نو سال پیشتر قرآن پاک کی تفسیر کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

’مع القرآن‘ یعنی قرآن کریم کے ساتھ ساتھ کے عنوان سے ان کا تفسیر قرآن کا آخری پروگرام گذشتہ بدھ کو نشر ہوا۔ انہوں نے نو سال میں مجموعی طورپر 600 گھنٹے تلاوت تفسیر قرآن کریم پیش کی۔ انہوں نے یہ قابل قدر سلسلہ 2009ء میں شروع کیا تھا جو بغیر کسی تعطل کے جاری رہا۔

ڈاکٹر الدھشان کے تفسیر قرآن کریم کے سفر میں جامعہ کے دو طلباء عبدالفتاح حمودہ اور محمد العزامی نے بھی معاونت کی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹرالدھشان سنہ 1979ء میں غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی حیثیت سے شعبہ اصول دین میں داخل ہوئے اور سنہ 1990ء میں سند فراغت حاصل کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی