پنج شنبه 01/می/2025

کرپشن کیسزکی تحقیقات کا خوف؟ نیتن یاھو بیماری کا ڈرامہ رچا لیا

منگل 20-مارچ-2018

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی نیتن یاھوکی اچانک خرابی صحت کی بناء پر موخر کردی گئی ہیں۔

اخبار’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق نیتن یاھو کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات روک دی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک نیتن یاھو کے خلاف تحقیقات بحال کی جائیں گی۔

قبل ازیں نیتن یاھو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھ اکہ پولیس ان کے خلاف کرپشن کے نئے کیسز کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نےوزیراعظم کی اچانک بیماری کے باعث تحقیقات موخر کی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا میں نیتن یاھو کی بیماری کی خبریں آئی ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس نوعیت کا مرض لاحق ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی صحت اب بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں ہونے والی تحقیقات میں نیتن یاھو کی اہلیہ ساراہ یاھو اور ان کے بیٹے یائیرکو بھی شامل تفتیش کیاجاسکتا ہے۔

اخبار فلسطین

غزہ کے17 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

غزہ ۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 17 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریڈ کراس کی ترجمان بتایا غزہ کی پٹی کے 17 شہریوں جن میں3 بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’رامون ‘ جیل میں قید 12 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں سات ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے 380 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی