لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’البداوی‘ میں تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ایک کم سن فلسطینی بچی زخمی ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ منگل کو علی الصباح البداوی پناہ گزین کیمپ میں تحریک فتح کے رہ نما کے بیٹے علی غسان العارف کی پستول سے چلنے والی گولی ایک فلسطینی بچی کو جا لگی جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی۔
فائرنگ کے واقعے اور بچی کے زخمی ہونے کے بعد البداوی کیمپ میں کشیدگی پیدا ہوئی تاہم جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے حالات کو قابو کر لیا۔
ادھر دوسری جانب غسان عارف ابو خالد کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ میں ملوث نوجوان کو گرفتار کر کے لبنانی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔