جمعه 15/نوامبر/2024

خُفیہ دہشت گرد گروپ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں سرگرم

پیر 19-مارچ-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ایک خفیہ گروپ کو صہیونی ریاست کی طرف سے باقاعدہ معاونت اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے یہ چونکا دینے والا انکشاف حال ہی میں کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ ایک خفیہ اسرائیلی گروپ کئی سال سے سر گرم ہےجو سرکردہ فلسطینی شخصیات پرقاتلانہ حملوں میں ملوث ہے۔ اس گروپ کو اسرائیلی حکومتوں کی طرف سے باقاعدہ سرپرستی اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اخبار ہارٹز کے مطابق دو جون 1980ء کے بعد سے اسرائیل میں ایک انتہا پسند گروپ سرگرم عمل ہے جو فلسطینی شخصیات پرقاتلانہ حملوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی گاڑیوں کو دھماکوں سے اڑانے، غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر قاتلانہ حملوں میں سرگرم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اسرائیلی گروپ نے نابلس بلدیہ کے چیئرمین بسام الشعکہ، رام اللہ بلدیہ کے چیئرمین کریم خکلف اور کئی دوسرے فلسطینی رہ نماؤں پر قاتلانہ حملے کیے۔

سنہ 1980ء میں ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم مناحیم بیگن، انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف رفائل ایٹن، جنرل ڈنی میٹ اور شاباک کے سربراہ ابراہام احیطوف  کی موجودگی میں اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینی شخصیات پر حملوں میں ملوث گروپ کو سرکاری سطح پر مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی