اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کواس وقت گولیاں مار شہید کردیا گیا ۔ دوسری جانب ترک شہری کے چاقو سے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی ذرائع نے حملہ آور کی شہید فلسطینی کی شناخت عبدالرحمان بنی فضل کے نام سے کی ہے جس کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی حملہ آور ترک شہری ہے مگر بعد ازاں اس دعوے کی تردید بھی سامنے آگئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حملہ آور فلسطینی ہے اور اس کا تعلق القدس کے عقربا قصبے سے ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کے مطابق فلسطینی حملہ آور نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے۔
طبی امدادی ادارے میگن ڈیوڈ اڈوم کے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں ایک ایک یہودی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےبعد بیت القدس میں مسلسل کشیدگی جاری ہے۔