شنبه 16/نوامبر/2024

ڈنمارک میں ترک سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ

پیر 19-مارچ-2018

ڈنمارک میں تُرکی کے سفارت خانے پرنامعلوم افراد نے سوموار کوعلی الصباح پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوپن ہیگن میں مقامی وقت کے مطابق 2:55 پر پیش آیا جب نامعلوم افراد نے پٹرول بموں سے حملہ کرکے عمارت میں خوف وہراس پھیلایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک سفارت خانے پرحملے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ چار افراد نے ایک ساتھ سفارت خانے پر پٹرول بم پھینکے تاہم اس حوالے سے کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی