چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں ’دفاع القدس ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت

پیر 19-مارچ-2018

لبنان کے صدر مقام صیدا میں کل اتوار کو’دفاع القدس‘ کے حوالے سے ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ملین مارچ میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو القدس ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک وسیع وعریض فلسطینی پرچم کی بھی نمائش کی گئی۔

 دفاع القدس جلوس جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر فلسطینی پرچم کی نمائش کی گئی اور مقررین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو مسترد کردیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے عالم اسلام اور پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔

لبنان میں حماس رہ نما احمد عبدالھادی اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کو اسرائیلی کےحوالے کرنے کا صہیونی اقدام عرب ممالک اور عالم اسلام پر حملے کےمترادف ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی