جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کا عہدیدار گرفتار

پیر 19-مارچ-2018

اسرائیل اور فرانس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کے ایک عہدیدار کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر غزہ کی پٹی سے بیت المقدس اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق فرانسیسی قونصل خانے کے ایک فلسطینی عہدیدار کو 19فروری کو غزہ سے القدس آتے ہوئے ’ایرز‘ گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم کی عمر 24 بتائی جاتی ہے اور اس پر غزہ سے القدس اسلحہ اسمگل کرنے کی کوششوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار فلسطینی کو بئر سبع کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم غرب ارد، غزہ اور بیت المقدس میں قونصل جنرل میں تعینات رہ چکا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس گرفتاری کو اب تک صیغہ راز میں رکھا ہے۔ آج عدالت نے ملزم کی پیشی کے بعد اس خبر کو افشاء کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ملزم پر سنگین نوعیت کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ان میں سیکیورٹی سے متعلق الزامات شامل ہیں جن مین مشتبہ طورپر اسلحہ کی منتقلی کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

فرانسیسی سفارت خانے کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم ملازم کی گرفتاری کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہےہیں۔ صہیونی حکام کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی