فلسطینی محکمہ اموراسیران کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان نے بلا جواز قید کے خلاف آج پانچویں روز میں بدستور بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرمصعب الھندی جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے مسلسل پانچ روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
محکمہ اسیران کے مطابق الھندی مسلسل 12 ماہ سے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ یہ ان کی پہلی اسیری نہیں بلکہ ماضی میں وہ 9 سال تک قید کاٹ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 500 فلسطینی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔