چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قبرستانوں کو یہودیانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے:ابو زھرہ

ہفتہ 17-مارچ-2018

بیت المقدس میں فلسطینی قبرستان کمیٹی کےچیئرمین نے صہیونی حکام کی جانب سے تاریخی اسلامی قبرستانوں کو یہودیانے کی شدید مذمت کی ہے۔

قبرستانوں کی بہبود کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین انجینیر مصطفیٰ ابو زھرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے توسیع پسندانہ عزائم میں بیت المقدس کے تاریخی قبرستان بھی محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ سے متصل تاریخی قبرستان ’باب الرحمہ‘ پر دھاوا بولا  اور کئی قبروں کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کی اور کئی قبروں کو سوراخ کرڈالے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابج فوج کی بڑی تعداد نے سوموار کے روز بیت المقدس میں المجاھدین قبرستان پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے باب الساھرہ کے قریب واقع قبرستان پر دھاوا بولا۔ قابض فوج نے قبرستان کا جنگلا اور اس کے داخلی راستے پر لگا گیٹ توڑ دیا اور کئی قبروں پر لگے کتبے بھی اکھاڑ پھینکے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے شہید فلسطینی شہریوں عبدالملک ابو خروب، ثائر ابو غزالہ، بھاء علیان، محمد ابو خلف، عبدالمحسن ھسونہ اور جمال الکتالونی کی قبروں کی بے حرمتی کی۔

قبل ازیں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نےالمجاھدین قبرستان کی بے حرمتی کی اور قبرستان میں لگی شہداء کی تصاویر اکھاڑ پھینکیں۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی قبرستان پر اسرائیلی فوج کی یلغار کا یہ پہلا موقع نہیں۔ قابض فوج آئے روز القدس میں فلسطینیوں کے تاریخی قبرستانوں اور مقدس ہستیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ الرحمہ قبرستان بیت المقدس کے ان تاریخی قبرستانوں میں سے ایک ہے جس میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام اور بزرگان دین آسودہ خاک ہیں۔ مامن اللہ ، شہداء اور المجاھدین قبرستانوں کی طرح یہ قبرستان بھی صہیونی حکام کی جانب سے مسلسل یہودیت کی زد میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی