اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع تاریخی مقام سبسطیہ میں فلسطینی پرچم لہرانے کے لیے بنائے گئے پول کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے تاریخی مقام سبسطیہ فلسطینی پرچم لہرانے کے لیے بنائے گئے پول کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج تاریخی مقام پر بم نصب کر کے کسی بھی وقت اسے دھماکے سے تباہ کرسکتی ہے۔ اسرائیلی فوج کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ وہ سبسطیہ کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے شمال مغرب میں واقع سبسطیہ ایک تاریخی مقام ہے۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار اس تاریخی مقام کی حیثیت کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔