اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطن کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ پانچوں فلسطینیوں کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں سزائیں سنائی گئیں۔
انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ الدھیشہ کیمپ کے رہائشی باسل دعامسہ کو 34 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ، بیت جالا کے ابراہیم مسلط کو دو سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ، ابراہیم مسالمہ کو دو سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ، 15 راید بدیر عمیرہ کو 22 ماہ قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ الدھیشہ کیمپ کے محمود مھدی کو تین ہفتے قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔