جمعه 15/نوامبر/2024

روہنگیا نسل کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے: یو این

جمعرات 15-مارچ-2018

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برما میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی پاداش میں ریاستی جرائم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روہنگیا میں مسلمان خواتین کو ریاستی سرپرستی میں منظم جنسی جرائم اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ مغربی برما کی روہنگیا ریاست میں مسلمانوں کوقتل، تشدد اور عصمت ریزی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہیں صرف مسلمان ہونے کی سزا دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسداد جنسی جرائم اداما ڈیینگ نے کہا کہ انہوں نےبنگلہ دیش میں پناہ لینے والے رونگیا کے ستم رسیدہ مسلمانوں  اور جنسی ہوس کا نشانہ بنائی گئی خواتین سے ملاقات کی۔ متاثرین سے مل کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کو ایک منظم انداز میں نسل کشی کے ساتھ ساتھ جنسی جرائم کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈینگ کا کہنا ہےکہ انہوں نے بنگلہ دیش میں روھنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران سول سوسائٹی کے کارکنوں اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 25 اگست کے بعد روہنگیا میں پولیس اور فوج کے منظم تشدد کے باعث ہزاروں روہنگیا مسلمان شہید اور 7 لاکھ نقل مکانی کے بعد بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی