چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی وزیراعظم کے قافلے پرحملہ قابل مذمت ہے:قطر

جمعرات 15-مارچ-2018

خلیجی ریاست قطر نے گذشتہ روز فلسطینی ویراعظم رامی الحمد اللہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطری حکومت کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ کارروائی اور فلسطینیوں میں انتشار کو مزید پھیلانے کی سازش ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ غزہ کی پٹی کےدورے کےدوران وزیراعظم رامی الحمد اللہ کےقافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قراردیتا ہے۔

بیان میں فلسطینیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے اچانک غزہ کا دورہ کیا۔غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد ان کے قافلے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے حکام محفوظ رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی