پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی صدر کا غرب اردن پر باقاعدہ قبضے پرغور پر زور

بدھ 14-مارچ-2018

اسرائیلی صدر روف ریفلین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام علاقوں پر باضابطہ کنٹرول کے امکانات پر غور شروع کرے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ریفلین نے کہا کہ ان کا مقصد غرب اردن کے بعض علاقوں پرکنٹرول نہیں بلکہ وہ تمام فلسطینی علاقوں اسرائیلی سیادت کے خواہاں ہیں۔

اسرائیلی ڈیموکریٹک انسٹٰیٹیوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ میر خیال ہے اسرائیلیوں کو غرب اردن کے تمام علاقوں پر اپنی سیادت قائم کرلینی چاہیے۔ غرب اردن کے بعض علاقے نہیں بلکہ میری مراد غرب اردن کے تمام علاقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ علاحدگی کو ترجیح دیتے ہیں وہ اسرائیل کے بہ طور یہودی جمہوری ریاست کے تصور کو تقویت دے رہے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے تمام اقدامات کا حق حاصل ہے۔ اگر غرب اردن پر اسرائیلی سیادت قائم ہوتی ہے تو وہاں بسنے والے تمام باشندوں کو مساوی حقوق کا درجہ مل سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی