چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصرمیں اغواء چار فلسطینیوں کے اہل خانہ کی ھنیہ سےملاقات

بدھ 14-مارچ-2018

مصرمیں کچھ عرصہ قبل اغواء کے بعد مبینہ طورپر جیل میں ڈالے جانے والے چار فلسطینیوں کے اہل خانہ نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ّ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے مغوی فلسطینیوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل سے بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر متاثرہ شہریوں نے اپنے بچوں کے اغواء پر صدمے اور دکھ سے ھنیہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ مغویوں کےمستقبل اور ان کی زندگیوں کے حوالےسے سخت مضطرب ہیں۔

حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے مغوی فلسطینیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت مصرمیں لاپتا ہونے والے فلسطینیوں کی بازیابی کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت اور مصری حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مغویوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور وہ آئندہ بھی اس حوالے سے موثر کوششیں کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 19 اگست 2015ء کو غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینیوں یاسر زنون، حسین الزبدہ، عبد اللہ ابوالجبین اور عبدالدائم ابو لبدہ کو مصری فوج کی وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ مصری حکومت آج تک فلسطینیوں کے اغواء کی تردید کرتی آئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی