پنج شنبه 08/می/2025

بیرون ملک فلسطینی عجائب گھرکا خواب فرانس میں شرمندہ تعبیر

منگل 13-مارچ-2018

بیرون ملک موجود فلسطینی فن کار اور آرٹسٹ ایک عرصے سے ’فلسطین میوزیم‘ کے قیام کے لیے کوشاں تھے۔ حال ہی میں فلسطینی فن کار اپنے اس دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’فلسطین میوزیم‘ کا قیام فرانس کے صدر مقام پیرس میں گذشتہ جمعہ کو عمل میں لایا گیا۔

یہ اقدام فلسطین میں معاصرفنون آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا۔ پیرس میں قائم کردہ میوزیم کے موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جسے ’ہم فن سے محبت کرتے ہیں کا عنوان دیا گیا۔نمائش میں فلسطینی شاعر محمود درویش کے بعض قصائد کو آرٹ اور فن پاروں کی شکل میں پیش کیا گیا۔

میوزیم کی افتتاح تقریب میں  عرب ممالک کے سفارت کاروں اور فرانسیسی سماجی، سیاسی اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ’یونیسکو‘ میں فلسطینی سفیر الیاس صنبر نے کہا کہ نمائش فلسطینیوں کی طرف سے نہیں بلکہ فلسطین کے لیے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین نیشنل میوزیم کی شاخ قائم کرنے میں تعاون کرنے اور یکجہتی کرنے والے فن کاروں اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ میوزم کی نمائش میں یہودی فن کاروں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔

عالم عرب انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایرک ڈیلبون کا کہنا تھا کہ میوزیم میں مختلف تجریدی آرٹسٹوں کی طرف سے پیش کردہ فن پارے فلسطینی قوم کے لیے تحفہ ہیں۔ اس موقع پر یورپی ملکوں اور دنیا کے دوسرے خطوں سے تعلق رکھنے والے 130 فن کاروں اور آرٹسٹوں کے نمونے پیش کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی