قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے ایک پرائمری اسکول پر چھاپہ مارا اور اسکول میں موجود بچوں پر صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے حملہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تین جیپوں پر سوار درجنوں اسرائیلی فوجی الخلیل شہر کے النہضہ اسکول میں داخل ہوئے۔ قابض فوج نے فلسطینی بچوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر صوتی بموں کا استعمال کیا۔
قابض فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ النہضہ اسکول کے بچوں نے اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی ہے۔ قابض فوج سنگ باروں کی تلاش میں اسکول میں داخل ہوئی ہے۔
خٰیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول میں گھس کر طلباء کو زدو کوب کیا ہے۔ قابض فوج اور پولیس آئے روز فلسینی اسکولوں میں گھس کر طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔