شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی سماجی کارکن کو چھ ماہ قید

منگل 13-مارچ-2018

قابض صہیونی عدالت نے زیرحراست ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن منذر عمیرہ کو چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منذر عمیرہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے عایدہ کیمپ سے ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق 46 سالہ منذر عمیرہ ایک سرکردہ سماجی کارکن ہیں۔ انہیں چھ ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمیرہ کو بیت المقدس کے دفاع کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گذشتہ برس دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

منذر عمیرہ پر صہیونی حکام کی طرف سے 12 الزمات عاید کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی