امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ ان دنوں ایک اعلیٰ سطح کے ٹاک شو کی میزبانی کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔
اخبار ’نیویارک ٹائمز’ کے مطابق باراک اوباما اور نیٹ فلیکس ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے درمیان مذاکرات آخری مرحلےمیں ہیں۔
اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیلی ویژن نیٹ فلیکس صدر اوباما اور ان کی اہلیہ کو پروگرام کی میزبانی کے بدلے ماہانہ تنخواہ دیں گے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کے پروگرام میں اوباما موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بات چیت نہیں کریں گے بلکہ غیرمتنازعہ موضوعات شامل کریں گے۔
تاہم باراک اوباما اور ٹی وی نیٹ ورک کے درمیان ٹیل کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اور امازن کمپنیاں بھی اوباما کے ساتھ ان کے ٹاک شو کے مواد سے متعلق بات چیت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔