چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلحہ کا حصول، مشرق وسطیٰ سب سے آگے، سعودیہ دوسرے نمبر پر

ہفتہ 10-مارچ-2018

اسٹاک ہوم میں قائم بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں مشرق وسطیٰ کا خطہ اسلحہ کے حصول میں سب سے آگے رہا ہے جب کہ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے عربی ایڈیشن بہ عنوان ’حصول اور ترک اسلحہ اور عالمی امن‘ کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پر بجٹ خرچ کرنے والے ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈان سمیتھ کا کہنا ہے کہ سنہ 2012ء کے بعد دنا بھر میں اسلحہ کی تجارت میں 11 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ تاریخ کا یہ غیرمعمولی اضافہ ہے۔

سویڈش ریڈیو سے بات کرتے ہوئے مسٹرسمیتھ نے کہا کہ اسلحہ کے حصول کے اعتبار سے مشرق وسطیٰ سب سے آگے ہے جب کہ دنیا بھر میں اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پر بجٹ صرف کرنے والے سات ملکوں میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین، اسرائیل تنازع، خلیجی ملکوں کے باہمی تعلقات میں اتارو چڑھاؤ، شام، یمن، عراق، لیبیا اور مصر میں جاری خانہ جنگی اسلحہ کے حصول میں سب سے آگے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی