جمعه 15/نوامبر/2024

’لیکوڈ‘ کے اعلیٰ عہدیدار کرپشن بے نقاب ہونے سے پریشان

ہفتہ 10-مارچ-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے حوالےسے ان کے مشیر نیئر حیفٹس کے وعدہ معاف گواہ بننے کےبعد حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے دیگر عہدیدار بھی پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ حیفٹس کسی بھی وقت دیگر عہدیداروں کی کرپشن بے نقاب کرنے کا بیان بھی دےسکتے ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر نیئر حیفٹس نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد لیکوڈ کے دیگر لیڈروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈ کے متعدد لیڈر اور کئی حکومتی عہدیدار جن میں کم سے کم دو وزیر بھی شامل ہیں کرپشن کیسز کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حیفٹس نے تفتیش تفتیش کاروں کو اہم معلومات دی ہیں۔ وہ جلد ہی دیگر چار عہدیداروں کے حوالے سے بھی پولیس کو کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان دے سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک سابق مشیر نیر حیفٹس نے میڈیا میں مشہور کرپشن کیس 4000میں نیتن یاھو کے خلاف گواہی دینے پرآمادگی ظاہر کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی