چهارشنبه 30/آوریل/2025

کابل میں خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک، سات زخمی

ہفتہ 10-مارچ-2018

افغانستان میں آج جمعہ کے روز دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل میں ایک خود کش حملے میں سات شہری مارے گئے جب کہ سات زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مختصر لنک:

کاپی