جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی میراتھن کی آڑ میں صہیونی فوج نے پورے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام 32 کلو میٹر کی مسافت میں میراتھن مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ میراتھن کا آغاز القدس میں اسرائیلی کنیسٹ کی عمارت سےشہر کے وسط اور شمال کی جانب ہوا اور جنوب میں یہ میراتھن ختم ہوئی۔
اسرائیلی فوج نے میراتھن کے لیے استعمال ہونے والی سڑکوں اور اطراف کی دیگر سڑکوں پر کڑی نگرانی کے لیے بھاری نفری تعینات کی تھی۔
ایک مقامی شہری اور سماجی کارکن محمد ابو الحمص نے کہابتایا کہ صہیونی فوج نےان کی گاڑی ، فلسطینی پرچم اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ اس دوران قابض فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت فادی المطور کے نام سے کی گئی ہے۔
میراتھن دوڑ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوئی۔ میراتھن دوڑمیں 72 ممالک کے 35 ہزار رنر نے شرکت کی۔