مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتازعالم دین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین میں یہودی کالونیاں ارض فلسطین پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد حسین نے کہا کہ فلسطین میں یہودی کالونیوں کا قیام ارض فلسطین کی لوٹ مار کے مترادف، جارحیت اور قابل مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے بل پر القدس پرقبضے اور توسیع پسندی کی سازشیں کررہا ہے۔ ہماری سرزمین، مقدس مقامات اور املاک ہم سے چھینی جا رہی ہیں۔ ظالمانہ اور انتقامی اقدامات سے اہالیان القدس پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی تمام تر پابندیوں کے باوجود پچاس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔