اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ واپس عمان پہنچ گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اُردنی شہری ابراہیم حسن العملہ کو بدھ کے روز رہا کیا گیا جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ انہیں ڈیڑھ سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا۔
اردن کی لاپتا شہریوں کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر ابراہیم الحسن اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع تھے۔
خیال رہے کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ابراہیم الحسن کو اسرائیلی فوج نے 16 ماہ قبل غرب اردن میں اپنے اقارب سے ملنے کے لیے آنے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں ڈیڑھ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔