پیسفک سمندر کے کنارے واقع ایک چھوٹے سےملک ’ارخبیل وانواتو‘ کا شمار کئی زبانیں بولنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔
تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ یہ 138 زبانیں ایک ہی زبان کی اولاد ہیں اور ان میں سے بیشتر زبانیں بولنےوالے افراد موجود ہیں۔ ان تمام زبانوں کی مادر زبان ایک ہی ہے جب کہ ’استرونیزیون کے باشندے جو قدیم تائیوان سے تعلق رکھتے ہیں نئے بابوا گینیا کے زیادہ قریب ہیں۔
اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ موجودہ باشندے ماضی میں وہاں بسنے والی اقوام کی جگہ آباد ہیں تاہم حیران کن یہ ہےکہ نئے باشندوں نے پرانے دور کی زبانیں اپنا رکھی ہیں۔
ماحولیات اور فطر پر معلومات شائع کرنے والے جریدے کی رپورٹ میں وانواتو کے باشندوں کی نقل مکانی، ان کے جینیاتی تجزیے،زبان اور دیگر معاشرتی اور معاشی کیفیات کا باریکی سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ وہاں کی اصلی زبان تین ہزار سال پرانی ہے۔