شنبه 03/می/2025

اسرائیل طاقت کے گھمنڈ سےکشیدگی کو ہوا دے رہا ہے:لبنان

منگل 6-مارچ-2018

لبنان نے صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسی کو ایک بار پھرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات خطے کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی وزیرخارجہ جبران باسل نے اپنے برازیلین ہم منصب الویزیو نونیس کے ہمراہ بیروت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل طاقت کے استعمال، عالمی قراردادوں پر عمل درآمد سے فرار اور امن مساعی کو تباہ کرکے کشیدگی کو ہوا دینے اور خطے کو ایک نئی تباہی کی طرف لے جانے کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے تصور کو مسترد کرنے، دوسرے ممالک کے ساتھ بقائے باہمی کے اصول کو ترک کرنے اور جارحانہ حکمت اختیار کرنے سےکشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جبران باسل کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کےحوالے سے اسرائیلی ریاست کے مکروہ اقدامات نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں بلکہ یہ تین آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان امن ، مذاکرات، عالمی قوانین پرعمل درآمد اور بین الاقوامی قراردادوں کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے جب کہ صہیونی ریاست دہشت گردی کی پالیسی کو فروغ دینے کے ساتھ دنیا کو بھی اس پراکسا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی