فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور کئی دوسرے مقامات پر صہوینی فوج کی تازہ مشقیں جاری ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل سوموار کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں قائم ارئیل یہودی کالونی میں اسرائیلی فوج نے مشقیں شروع کیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق ارئیل کالونی میں دو روزہ مشقیں آج منگل کو ختم ہوں گی۔
عبرانی ویب سائیٹ’روٹر‘ کے مطابق رابین الکریاہ کیمپ میں قائم آرمی ہیڈ کواٹر میں آج منگل کو مشقیں کی جائیں گی۔
ویب سائیٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق مشقیں 8:30پر شروع ہوں گی۔ قبل ازیں اس کیمپ میں ہونے والی مشقوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے ساتھ فوجیوں کی غیرمعمولی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تازہ جنگی مشقیں سنہ 2018ء کے دوران مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد فوج کے پیشہ وارانہ معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔