اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پرزیرحراست دو میاں بیوی کو جیل سے رہا کرنے کے بعد انہیں پانچ روز تک گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے ان کے بیٹے کی حراست میں مزید توسیع کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس کی رہائشی منیٰ درباس اور اس کے شہر کو نو مارچ تک گھرمیں نظر بند رکھنے اور 10 شیکل کی رقم بہ طور ضمانت وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔
قابض فوج نے ان کے بیٹے 17 سالہ یحییٰ عرفات درباس کو مزید تفتیش کے لیے چھ مارچ تک پابند سلاسل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابض فوج نے منیٰ درباس کے شوہر عرفات درباس کو بھی رہا کرنے کے بعد گھر پرنظر بند رکھنے کا حکم دیا تاہم انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ عرفات درباس، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو اسرائیلی فوج نے القدس کے العیسویہ قصبے سے حراست میں لیا تھا۔