جمعه 15/نوامبر/2024

چاند پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کا نیا پلان

اتوار 4-مارچ-2018

جرمن موبائل نیٹ ورک کمپنی ووڈا فون اور ٹکنالوجی کمپنی نوکیا نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر "فور جی” نیٹ ورک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس نیٹ ورک کا استعمال 2019ء میں چاند پر پہلے نجی مشن کے دوران کیا جائے گا۔

جرمنی میں قائم ادارہ PT Scientists آئندہ برس ایک مشن چاند پر بھیجے گا۔ اس دوران مشن میں شریک روبوٹس معلومات کو "فور جی” انٹرنیٹ کے ذریعے بیس اسٹیشنوں کو بھیجیں گے۔

ووڈا فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہینز امیٹسٹریئٹر کا کہنا ہے کہ "یہ منصوبہ موبائل نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کے ارتقاء میں ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھے گا”۔

ادھر PT Scientists ادارے کے چیف ایگزیکٹو روبرٹ بوہمے کا کہنا ہے کہ "کرہ ارض سے باہر سفر کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے سیارے سے باہر انفرا اسٹرکچر کو قائم کر کے اسے ترقی دیں۔ آئندہ مشن کے ذریعے ہم چاند کی سطح پر خصوصی ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کے ابتدائی عناصر کا قیام عمل میں لا کر اس کا تجربہ کریں گے”۔

مختصر لنک:

کاپی