چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے کیسے ٹرمپ کے داماد کو کیسے الو بنا کر استعمال کیا؟

جمعرات 1-مارچ-2018

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹُ‘ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چار ممالک جن میں اسرائیل سر فہرست ہے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر سیاسی کمزوریوں کو بھانپتے ہوئے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات، میکسیکو اور چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی سیاسی کمزوریوں کو اپنے حق میں استعمال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا داماد سیاسی طورپر ابھی نابالغ ہے اور بعض ممالک اس کی ان کمزوریوں کی وجہ سے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائیٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر نے صدر کے داماد کوشنر کو موجودہ بحران کے حل تک خفیہ معلومات نہ دینے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام کوشنر پراعتماد نہیں کرتے۔ ان کی خارجہ سیاست سے متعلق کم علمی اور سیاسی بصیرت کے فقدان کے باعث انہیں سیاسی میدان میں نابالغ سمجھا جا رہا ہے۔ چار ممالک انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے الو بنا چکے ہیں۔ تاہم جارڈ کوشنر کے وکیل آبی لوبیل نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائیٹ ہاؤس کے حکام کو جارڈ کوشنر کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط پر تشویش اور اعتراض ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سیکیورٹی سے متعلق کوئی بیان  جاری کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

منگل کو امریکی حکام نے کہا کہ کوشر نیویارک کے ایک با اثرکاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ امریکی صدر کی بیٹی کے ایوانکا کے شوہر بھی ہیں۔ انہیں صدر کو دی جانے والی روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ میں شریک نہیں کیاجاتا۔ وائیٹ ہاؤس کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے داماد کو راز کی باتیں نہ بتائیں۔

مختصر لنک:

کاپی