شنبه 16/نوامبر/2024

سُرخ گوشت کے شوقین ڈی پریشن کےسب سےزیادہ شکار!

بدھ 28-فروری-2018

امریکا کے طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ سرخ گوشت کھانے کے شوقین حضرات ڈی پریشن کےسب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

امریکا کی شمال مغربی ریاست شیکاگو میں قائم ’راش‘ یونی ورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سرخ گوشت کھانے کے شوقین افراد ڈی پریشن کے سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کا بہ کثرت استعمال ڈی پریشن سے گلو خلاصی کا سب سے آسان راستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ڈی پریشن کا شکار ہیں۔

ماہرین نے ڈی پریشن کے لیے چھ سال سے 80 سال کی عمر کے ایک ہزار افراد کے غذائی نظام اور اس کے اثرات کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے نتائج جاری کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سرخ گوشت، چربی، شوگر کا استعمال کم کرکے سبزیوں اور پھلوں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مختصر لنک:

کاپی