چهارشنبه 30/آوریل/2025

عریاں تفتیش سے انکار پر اسرائیلی جلادوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد

بدھ 28-فروری-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے کہا گیا ہےکہ درندہ صفت صہیونی درندوں نے ’نفحہ‘ قید خانے میں پابند سلاسل ایک فلسطینی کوعریاں تفتیش سے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اسیر فلسطینی وائل النتشہ کو نفحہ جیل میں منتقل کیا۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں زنجیریں اور پاؤں میں بیڑیاں تھیں اور انہیں کھانےاور قضائے حاجت سے بھی روک دیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے اسیر فلسطینی النتشہ کو عریاں تفتیش سے انکار پرعریاں تشدد کا نشانہ بنایا۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیرالنتشہ نے صہیونی فوج کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اسے قابض فوج نے فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے ریمون سے النفحہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی