اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے سابق گورنرعریف روبین عبدالحلیم الجعبری کو حراستی مرکز میں طلب کرنے کے بعد گرفتارکرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 70 سالہ الجعبری کو اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے باز پرس کے لیے حراستی مرکز میں طلب کیا جہاں سے انہیں ہتھکڑی لگا کر حراست میں لے لیا گیا۔
الجعبری الخلیل یونیورسٹی کے سابق چیئرمین سمیت کئی دوسرے عہدوں پرتعینات رہے ہیں۔ سنہ 2002ء سے 2007ء تک انہوں نے الخلیل اور 2008ء میں اریحا اور وادی اردن کے گورنر کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔