شنبه 16/نوامبر/2024

فنلیںڈ اور استوانیا میں دنیا کی طویل ترین سرنگ بنانے کا اعلان

منگل 27-فروری-2018

یورپی ملکوں فن لینڈ اور استوانیا کی حکومتوں نے دنیا کی طویل ترین ریلوے سرنگ تیارکرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

ٹرین ٹیکنالوجی کی خبریں شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’ریلوے ٹیکنالوجی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فن لینڈ اور استوانیا نے دنیا کی طویل ترین سرنگ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرنگ دونوں ملکوں کےدارالحکومتوں ھلنسکی اور طالین کو آپس میں ملائے گی۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق سرنگ کی تعمیر سے نہ دونوں ملکوں کے شہروں تک رسائی کے لیے فاصلے کم ہوں گے بلکہ اس سے تجارتی اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

دنیا کی طویل ترین سرنگ کی لمبائی103 کلو میٹر ہوگی جب کہ یہ زمین میں 125 میٹر سطح سمندر سے گہری ہوگی۔ توقع ہے کہ ھلنسکی اور طالین شہروں کے درمیان اس سرنگ سے ایک دن میں چالیس مسافر ریل گاڑیاں، 11 ریل کاریں 17 مال بردار گاڑیاں اور تین ایندھن سپلائی کرنے والی گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ منصوبے پر 13 ارب 8 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

مختصر لنک:

کاپی