جمعه 15/نوامبر/2024

مفتی اعظم کا امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے نتائج پر انتباہ

پیر 26-فروری-2018

مفتی اعظم فلسطین اور دیار مقدسہ الشیخ محمد حسین نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کی سالگرہ پر امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے عزائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی ’نکبہ‘ کی سالگرہ پر القدس منتقلی کے امریکی اعلان سے فلسطین سمیت پوری دنیا میں کشیدگی کی ایک نئی دوڑ جائے گی۔

ان کا کہنا تا کہ صہیونی ریاست امریکا کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف ظلم ڈھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی قضیہ فلسطین پر تباہ کن حملہ ہے۔

مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ القدس کے بارے میں امریکی اور صہیونی اقدامات بدترین ظلم اور نتائج کے اعتبار سے انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی توہین کے ساتھ عرب دنیا، فلسطینی قوم اور عالم کےمطالبات کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن امان کے قیام کی مساعی کو تباہ کرنے کے متراف ہوگا۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور اہالیان القدس امریکی سفارت خانے کے ظلم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے مظالم اور ہٹ دھرمی کے خلاف بھروپر مزاحمت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی