شنبه 03/می/2025

’النکبہ کی برسی‘ پرامریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تیاری

ہفتہ 24-فروری-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ نے رواں سال مئی میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے دو سینیر عہدیداروں نے بتایا کہ فلسطین میں اسرائلی قیام کی 70 سالگرہ پر امریکا تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔

خبر رساں ادارے’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے بات کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جمعہ کے روز حکومت نے کانگریس کو اپنے مجوزہ پلان کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

دونوں امریکی عہدیداروں نے کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے جمعرات کے روز تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے منصوبے پر دستخط کردیے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی نایب صدر مائیک پنس نے کہا تھا کہ القدس میں امریکی سفارت خانہ 2019ء میں کھولا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ تل ابیب سے سفارت خانے کی القدس منتقلی کے لیے اقدامات شروع کرے۔ امریکی اعلان پر عالم اسلام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی