شنبه 16/نوامبر/2024

کمپیوٹر کے شعبے کا نیا عالمی اعزاز فلسطینی نوجوان کے نام

جمعہ 23-فروری-2018

فلسطین کے ایک نوجوان طالب علم نے کمپیوٹر کی دنیا کا ایک نیا اور منفرد اعزاز حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں۔ بالخصوص فلسطینی نوجوان کا یہ ایوارڈ عرب دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا اعزاز ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی نوجوان انس ابو تبانہ نے ایپل میکنٹوش کی جانب سے ’APPLE TEACHER‘ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ عرب دنیا میں کسی نوجوان کو ملنے والی یہ پہلی ڈگری ہے۔

واضح رہے کہ انجینیر انس ابو تبادلہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک رہ نما عدنان ابو تبادنہ کے بیٹے ہیں۔

فلسطین کی پولیٹیکنیک یونیورسٹی کے تعاون سے حاصل کردہ اس ڈگری کے بعد فلسطینی نوجوان نے اسے فلسطینی قوم کے نام کیا ہے۔ دوسری جانب پولی ٹیکنیک یونیورسٹی نے اپنی ویب سائیٹ پر نوجوان انجینیر انس ابو تبادلہ کی حاصل کردہ ڈگری اور کمپیوٹر کے شعبے میں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یونیورسٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انس ابو تبادلہ نے کمپیوٹر کے شعبے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہاں منوایا ہے۔ یہ پہلے فلسطینی نوجوان ہیں جنہوں نے عرب دنیا میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی