شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی صدر حقیقی معنوں میں اسرائیلی وزیردفاع ہے : صائب عریقات

بدھ 21-فروری-2018

تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات نے ایک چونکا دینے والا بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حقیقی معنوں میں فلسطینی صدر اسرائیلی وزیردفاع ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی فلسطینی اتھارٹی اپنا وجود کھو دے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے حقیقی معنوں میں فلسطینی اتھارٹی کا انتظام اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین چلا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صائب عریقات کا کہنا تھا کہ میں جو بات کہنا چاہتا ہوں وہ صدر محمود عباس کو بھی گراں گذرے گی مگر حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین فلسطینی صدر اور وزیراعظم فلسطینیوں کے لیے رابطہ کار پولی مرڈ خائی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آوی گیڈور لائبرمین اور مرڈ خائی کی اجازت کے بغیر محمود عباس رام اللہ سے باہر بھی نہیں جاسکت ہیں۔

تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اتھارٹی کی موجودہ کیفیت کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں اس وقت دو ریاستی نہیں بلکہ مساوی حقوق کے ساتھ ایک ریاستی حل کی باتیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 62 سالہ صائب عریقات سنہ 1996ء کے بعد سے سینیر مذاکرات کار رہےہیں۔ سنہ 1991ء میں میڈریڈ کانفرنس میں انہوں نے نائب فلسطینی صدر کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ اس کے بعد سنہ 1992ء، 1993ء اور 1994ء میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی