جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کا چار روز کے لیے رفح گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ

بدھ 21-فروری-2018

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ مصر حکومت نے چار روز کے لیے رفح گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت آج سے رفح گزرگاہ کو کھول دیا گیا ہے۔

رفح گزرگاہ آئندہ ہفتے تک دونوں طرف کی آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

ادھر مصرمیں متعین فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے رفح گزرگاہ چار روز کے لیے کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مصری حکومت کی طرف سے گذشتہ ہفتے چار روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں فیصلہ معطل کردیا گیا تھا۔ رفح گزرگاہ کو دو طرفہ آمد روفت کے لیےانسانی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

رفح گزرگاہ گذشتہ 12 سال سے بیشتر اوقات میں بند ہی ہے۔ اسرائیل نے سنہ 2007ء میں غزہ کی پٹی کا معاشی محاصرہ کرنے کے بعد اس پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔ جبکہ گذشتہ برس اپریل میں بھی فلسطینی اتھارٹی نے انتقامی کارروائی کے تحت غزہ  پر پابندی عاید کی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی