چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر مزید 10 میزائل حملے

پیر 19-فروری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج نے آج سوموار کو علی الصباح مزید 10 میزائل حملے کیے۔ ان حملوں میں جنوبی غزہ میں رفح کےعلاقے میں قائم مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں النھضہ کالونی میں اور اس کے اطراف میں کم سے کم 10 میزایل حملے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے سیدیروت یہودی کالونی پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں، تاہم ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 18 زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک سترہ سالہ بچے سمیت دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی