امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں کے لیے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنا کہ کوئی شخص روزانہ 20 سیگریٹ پیتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق بیس سال جاری رہی ہے۔
یہ تحقیق سائنسی جریدہ ’ American Thoracic Society’s American Journal of Respiratory and Critical Care Medicine‘ میں شائع کی گئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سے20 سال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ یومیہ بیس سیگریٹ پینے کے مترادف ہے۔