جمعه 15/نوامبر/2024

جوہانسبرگ:امریکی قونصل خانے کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

اتوار 18-فروری-2018

جنوبی افریقا کی کیمونسٹ سیاسی جماعت کے زیراہتمام گذشتہ روز جوہانسبرگ میں قائم امریکی قونص خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں ’ایکشن برائے فلسطین‘ کے عنوان الساندتون کے مقام پر قائم امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے افریقا کی کیمونسٹ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت جماعت کی دیگر مرکزی قیادت نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی اورامریکا سے اعلان القدس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مقررین اور مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازع فلسطین کے حل کے حوالے سے غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان تیزی کے ساتھ تنازع کے حتمی حل کے لیے اقدامات کرے۔

مختصر لنک:

کاپی