شنبه 03/می/2025

یہودیوں کی شرانگیز حرکت، مسجد ابراہیمی میں محفل رقص کا انعقاد

ہفتہ 17-فروری-2018

فلسطینی محکمہ اوقاف نےانتہا پسند یہودی شرپسندوں کی جانب سے تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں  رقص اور موسیقی کی محفل منعقد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کی توہین قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناپاک صہیونیوں نے مسجد ابراہیمی میں رقص اور موسیقی کی محفل کے ساتھ شراب نوشی جیسی اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں اس مقدس اور طاہر مقام کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ یہودیوں کی یہ حرکت ناقابل قبول  اور اشتعال انگیز اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یہودی اشرار کی بڑی تعداد مسجد ابراہیمی میں جمع ہوئی۔ اس موقع پر یہودیوں نے مسجد ابراہیمی میں رقص اور موسیقی کی محفل منعقد کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سےیہودی اشرار کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مسجد ابراہیمی میں موسیقی کی محفل کے اشتعال انگیز اقدام پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے بھی شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف نے اسے ناپاک صہیونیوں کی ناقابل قبول اور اشتعال انگیزی حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی