لبنان کے صدر میشل عون نے امریکا پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنا کی خود مختاری اور لبنان کی بری، بحری اور فضائی کی خلاف ورزیوں سے سختی سے منع کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن سے بیروت میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر لبنانی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت دفاع وطن کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ لبنان کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر عون نے لبنان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرپر اسرائیلی ریاست کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ لبنان کی آبی حقوق پر صرف لبنانی قوم کا حق ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ لبنان سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوششیں بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو لبنانی قوم کے آبی اور قدرتی وسائل کے حقوق سے محروم کرنے سے روکے۔
صدر عون نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں سنہ 2006ء کی جنگ کے بعد جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی پابندی کرنی چاہیے اور لبنان کی سرحدوں کو پامال کرنے سے باز رہنا چاہیے۔