اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روزمقبوضہ بیت المقدس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا اور دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین شہری کے گھر کے صحن میں چھپایا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ بیت المقدس میں گھر میں اسلحہ چھپانے میں ملوث فلسطینی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے مبینہ طورپر فلسطینی شہری کےگھر سے برآمد ہونے والے ہتھیاردکھائے ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر شہریوں کو حراست میں لے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔