چهارشنبه 30/آوریل/2025

خرابی صحت کے باوجود فلسطینی رکن پارلیمان کا 9 روزہ ریمانڈ

ہفتہ 17-فروری-2018

اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ ناصر عبدالجواد کی خرابی صحت کے باوجود نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں دیر بلوط کے رہائشی منتخب رکن پارلیمان ناصر عبدالجواد کو نو روز کے لیے جوڈیشل ریماند پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمان عبدالجواد 49 دن تن مسلسل وحشیانہ جسمانی تشدد کے تفتیشی مراحل سے گذر چکے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے وکیل کاکہنا ہے کہ ناصر عبدالجواد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اسے علاج کے لیے طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ناصر عبدالجواد کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں ملائیشیا سے واپسی پر حراست میں لیا تھا۔ وہ ملائیشیا میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے گئے تھے اور واپسی پر حراست میں لے لیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی