جمعه 02/می/2025

السیسی پرتنقید، اسلام پسند رہ نما پارٹی قیادت سمیت گرفتار

جمعہ 16-فروری-2018

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی آمرانہ حکومت میں کسی کو ان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر کوئی غلطی سے تنقید کرے تو اس کا ٹھکانہ جیل ہوتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مطلق العنان صدر السیسی پر تنقید کی پاداش میں اسلام پسند اور اعتدال پسند رہ نما شکست خوردہ صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح کو ان کی پارٹی قیادت سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ابو الفتوح کے صاحبزادے حذیفہ نے بتایا کہ مصری فوج نے ان کے والد کو ان کی جماعت ’مصرالقویہ‘ کے چھ رہ نماؤں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے دیگر رہ نماؤں کی شناخت احمد عبدالجواد، احمد سالم، محمد عثمان، عبدالرحمان ھریدی ، احمد امام ار تامر جیلانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قبل ازیں مصری فوج نے مصرالقویہ کے نائب صدر محمد القصاص کو حراست میں لے لیا تھا۔ مصری پراسیکیوٹر نےانہیں پندرہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مصرالقویہ کے سربراہ اور سرکردہ اعتدال پسند سیاسی رہ نما احمد ابو الفتوح نے لندن سے قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ابو الفتوح نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مصرمیں صدر رہنے کے قابل نہیں۔ مصر کو صدر السیسی اور ان کے چیف آف اسٹاف عباس کامل چلا رہے ہیں اور یہ مصری قوم کے لیے نا مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ السیسی ناکام صدر ہیں اور وہ قوم کے دیرینہ مسائل کے حل میں ناکام رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی