جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں انسانی بحران، سلامتی کونسل کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب

جمعہ 16-فروری-2018

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے بتایا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے حل کے سلسلے میں آئندہ بُدھ کو سلامتی کونسل کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جاری ایندھن، بجلی، خوراک، طبی سامان اور دیگر بحرانوں پر غور کے لیے کویت کی طرف سے سلامتی کونسل کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کویت واحد عرب ملک ہے جو رواں ماہ کے دوران ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس میں غزہ کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیلی فوج نے 2006ء میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی کامیابی کے بعد اجتماعی انتقامی کارروائی کے تحت پابندیاں عاید کردی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی